3 مارچ 2012 - 20:30

بحرین کے انقلابی رہنما اور جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان نے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کو مسجدوں کی مسماری کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

ابنا: شیخ علی سلمان نے کہا کہ شاہی ڈکٹیٹر حکومت نے اب تک بے بنیاد بہانوں سے دسیوں مساجد کو شہید کیا ہے۔

انہوں نے مساجد کی شہادت میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شیخ علی سلمان نےقیدیوں کی رہائي، جسمانی ایذاؤں اور آل خلیفہ کی مجرمانہ کاروائيوں کے خاتمے پر تاکید کی۔

ادھر بحرین کے ایک اور انقلابی رہنما جعفر علوی نے آل خلیفہ کی غیر منطقی پابندیوں کی بنا پر انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے بحرین کے دورے کو منسوخ کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں آل خلیفہ کی غیر انسانی پالیسیوں کی بنا پر اپنے دورے منسوخ کررہی ہیں۔ یاد رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی کے لئے تحریک چلارہی ہے۔.......

/169